Urdu / اردو

۲۰۱۶ کی مردم شماری کے لیے خوش آمدید

۲۴ اپریل بروزاتوار آئرلینڈ میں آبادی کی تفصیلی مردم شماری کا انعقاد کیاجائے گا۔ اس رات کوجو بھی آئرلینڈ میں موجود ہوگا مردم شماری میں اس کو شمار کیا جائے گا۔ یہ معلومات شماریاتی مقصد کے لیے استعمال کی جاتی ہیں اور استعمال کے لیے ہر ایک شخص کے لیے دستیاب ہوتی ہیں۔ مردم شماری کے ابتدائی نتائج اس سال جولائی ۲۰۱۶ کی مردم شماری کی رات سے تین ماہ بعد دستیاب ہونگے۔

۲۰۱۶ کی مردم شماری سے متعلق مزید معلومات کے لیے برائے مہربانی نیچے دیئے گئے لنکس پر کلک کریں:

دیکھیں/ڈاؤن لوڈ کریں مردم شماری کے ترجمہ شدہ فارم یہاں سے۔

دیکھیں/ڈاؤن لوڈکریں مردم شماری کاکتابچہ

مردم شماری ۲۰۱۱ کا خاکہ ۶ نقل مکانی اور جداگانہ حیثیت – آئرلینڈ میں جداگانہ حیثیت کا خاکہ دیکھیں/ڈاؤن لوڈ کریں۔

 ۲۰۱۶ کی مردم شماری سے متعلق معلومات

مردم شماری کیا ہے؟

اگلی مردم شماری کب ہوگی؟

کیا مجھے فارم پُرکرنے ہوں گے؟

مجھے کیا کرنا ہوگا؟

کیا یہ خفیہ ہے؟

مردم شماری کس کے لیے استعمال کی جاتی ہے؟

مجھے کہاں سے مدد مل سکتی ہے؟

مردم شماری کیا ہے؟

مردم شماری کی رات ہر آدمی کوشمار کرنے کے عمل کا نام مردم شماری ہے۔ مردم شماری والی رات، ملک میں موجود ہر شخص کو لازمی طور پرمردم شماری کے فارم میں شامل کیا جانا چاہیے اور لوگوں کے سرکاری شمار کا حصہ بنانا چاہیے جوکہ ہر پانچ سال کے بعد آئرلینڈ میں منعقد کی جاتی ہے۔

اگلی مردم شماری کب ہوگی؟

اگلی مردم شماری مورخہ ۲۴ اپریل ۲۰۱۶ بروز اتوار منعقد ہوگی۔ اس رات کو جو بھی شخص ملک میں موجود ہوگا اس کو مردم شماری کے فارم میں شامل کیاجانا چاہیے۔ آئرلینڈ میں آپ جہاں بھی ہیں آپکولازمی طورپر مردم شماری کے فارم میں شامل کیاجانا چاہیے ۔ خواہ آپ اپنے گھرمیں ہوں، کسی رشتہ دار یا دوست کے ساتھ رہ رہے ہوں یا ہسپتال وغیرہ میں ہوں۔

کیا مجھے فارم کو پُر کرنا پڑے گا؟

جی ہاں۔ مردم شماری کی رات کو موجود ہر شخص کو لازمی طور پر شامل کیا جانا چاہیے۔ یہ قانون کا تقاضا ہے۔ مردم شماری سے حاصل ہونے والی معلومات مستقبل کی منصوبہ بندی کے لیے بہت اہم ہے اس لیے یہ ضروری ہے کہ ہرشخص کو اس میں شامل کیا جانا چاہیے۔

مجھے کیا کرنا ہوگا؟

آپکے مردم شماری کے شمار کنندہ آپکو مردم شماری کا فارم آپکے گھر پر مردم شماری کی رات مورخہ ۲۴ اپریل سے ۴۔۳ ہفتے قبل مہیا کریں گے۔ آپکواس فارم کومردم شماری والے دن تک محفوظ جگہ پر رکھنا چاہیے۔ شمارکنندہ آپکے ہر قسم کے فارم سے متعلقہ سوالات کا جواب دینے میں خوشی محسوس کرے گا۔

مردم شماری کی رات آپکوفارم مکمل کرنا چاہیے اورگھر کے تمام افراد کو اس میں شامل کرناچاہیے اور فارم کے آخر میں دیے گئے حلفی بیان پردستخط کرنے چاہییں جب یہ مکمل ہوجائے۔ براہ مہربانی اس کومحفوظ جگہ پررکھیں جب تک کوئی شخص آپ سے اس کولے کرنہ جائے۔ مردم شماری کی رات کے ۳۔۲ ہفتوں کے بعد آپکا شمارکنندہ فارم لینے کے لیے آپکے پاس آئے گا۔ اگر آپکو فارم مکمل کرنے میں کسی قسم کی مشکل کاسامنا کرناپڑا تو وہ اس سلسلے میں آپکی مدد کرکے خوشی محسوس کریں گے۔ آپ شمارکنندہ کی شناخت کرنے کے لیے اسکو اپنا شناختی کارڈ دکھانے کے لیے کہہ سکتے ہیں۔

کیایہ خفیہ ہے؟

جی ہاں۔ اپنے مردم شماری کے فارم پر آپ جو بھی جوابات مہیا کریں گے وہ مکمل رازداری پر مبنی ہوں گے اورسختی سے صرف شماریاتی مقاصد کے لیے ہی استعمال میں لائے جائیں گے۔ذاتی معلومات کسی ایجنسی یا سرکاری ادارے کو نہیں دی جائے گی۔ اس چیز کی قانون ضمانت دیتا ہے۔

مردم شماری کس مقصد کے لیے استعمال کی جاتی ہے؟

آئرلینڈ میں رہنے والے تمام لوگوں سے متعلق معلومات مہیا کرنے کے لیے مردم شماری کواستعمال کیاجاتا ہے۔ یہ معلومات حکومت، علاقاتی اور مقامی اتھاریٹیز، کاروبار، مقامی کمیونٹیز اور دیگراستعمال کرتے ہیں تاکہ تعلیم، صحت کی دیکھ بھال، ملازمت، ٹرانسپورٹ اورمختلف اقسام کی دیگر خدمات سے متعلق مستقبل کےمنصوبوں کے بارے میں فیصلے کرنے میں مدد کے لیے فیصلے کیے جائیں۔ مہیا کردہ معلومات میں سے انفرادی معلومات کوظاہر نہیں کیاجاتا۔ مردم شماری کے فوائد سے متعلق انگریزی میں معلومات حاصل کرنے کے لیے یہاں کلک) کریں۔

مجھےکہاں سے مددمل سکتی ہے؟

آپ کے شمارکنندہ آپکی مدد کے لیے دستیاب ہوں گے اورمردم شماری یا مردم شماری کے فارم کو پُرکرنے سے متعلق آپکے تمام سوالوں کے جوابات دے کرخوشی محسوس کریں گے۔

مردم شماری کے فارم کاترجمہ مندرجہ ذیل ۲۱ زبانوں میں بھی دستیاب ہے: عربی، بنگالی، کینٹنی، چینی، چیک، فرانسیسی، جرمن، ہنگرئین، اطالوی، لیٹوین، لیتھونیئن، پولش، پرتگیزی، رومانین، روسی، سلووّک، ہسپانوی، تھائی، اردو، یوکرینین اور ویتنامی۔

آپ ہرزبان میں دستیاب معلومات یہاں ( لک کرکے دیکھ سکتے ہیں۔

نیچے دیے گئے لنکس پرکلک کرکےآپ مردم شماری فارم کے متعلق اور اسکو کیسے پُر کیا جاتا ہے کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرسکتے ہیں:

مردم شماری فارم کو مکمل کرنے سے متعلق رہنمائی ۔ یہ سوال کو مکمل کرنے کے لیے قدم بہ قدم رہنمائی مہیا کرتی ہے۔

۱۶ کی مردم شماری کے سوالات سے متعلق رہنمائی ۔ یہ ہر سوال کی وضاحت کرتی ہے، یہ کیوں پوچھاجارہا ہے اور معلومات کس مقصد کے لیے استعمال کی جائے گی۔
اس لیے مردم شماری کا اپنا فارم بروز اتوار مورخہ ۲۴ اپریل ۲۰۱۶ کو پُر کریں اور مردم شماری ۲۰۱۶ کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے مدد فراہم کریں۔